گلوکارفخرعالم نے دنیا بھرکا چکر لگانے کیلئے مشن پرواز کا آغازکردیا

یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہو گا جس میں25 ممالک کے31 شہرشامل ہیں


ویب ڈیسک October 14, 2018
امریکی اورروسی قونصل خانہ نے ویزا جاری کرنے میں کافی تعاون کیا، فخر عالم

BEIRUT, SYRIA: معروف گلوکارو فنکار فخرعالم نے دنیا بھر کا چکر لگانے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث فخرمقررہ تاریخ 6 اکتوبرکو اُڑان نہ بھرسکے اور 4 روز کی تاخیر کے بعد گذشتہ روزمشن پروز کے لیے اُڑان بھری، اس مشن کے دوران وہ خود جہاز اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں گے۔

فخرعالم نے بتایا کہ امریکی اور روسی قونصل خانہ نے ویزا جاری کرنے میں کافی تعاون کیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوست کرٹ رائے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس مشن میں تسلسل سے معاونت فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ لائسنس ملا تھا، فخر کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں۔ یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہوگا جس میں 25 ممالک کے 31 شہرشامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں