ضمنی انتخابات میں سہرا سجائے دلہے ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

دلہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


ویب ڈیسک October 14, 2018
دلہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ فوٹو:فائل

ضمنی انتخابات میں مختلف حلقوں میں دلہے بارات سمیت حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے۔

ملک کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے اوراس دوران عوام میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا جب کہ کئی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر سہرا سجائے دلہوں کی آمد نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

مردان کے حلقہ پی کے 53 میں دلہا یاسر اپنے نئی نویلی دلہن کے ہمراہ گھر جانے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنے قدرت کلے پولنگ اسٹیشن خزانہ ڈھیری پہنچ گئے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

لاہور کے حلقہ پی پی 164 میں دلہا ارسلان نے دلہن کے ساتھ گھر جانے کی بجائے پہلے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی اور باراتیوں سمیت پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ارسلان کا کہنا تھا کہ شادی میں چند گھنٹے تاخیرہوسکتی ہے لیکن ووٹ ڈالنا اولین فرض ہے اسی میں ہمارے بچوں کا مستقبل پنہاں ہے۔

ملتان میں بھی دلہا عابد نے بارات سمیت پولنگ اسٹیشن کا رخ کرلیا اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول جنگل امیرحسین میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دلہا عابد کا کہنا تھا کہ پہلے ووٹ کاسٹ کروں گا پھربارات لے کرجاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |