پران ندی پر تجاوزات سے مون سون میں خوفناک تباہی کا خدشہ

جابجا رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے پانی کا بہاؤ ممکن نہیں، فوری ہٹانے کا مطالبہ


Nama Nigar June 12, 2013
برساتوں نے طول پکڑا تو ماضی کی طرح سیلاب اور تباہی عوام کا مقدربنے گی.

زیریں سندھ میں مون سون کا سلسلہ شروع ہوا چاہتا ہے۔

برساتوں نے طول پکڑا تو ماضی کی طرح سیلاب اور تباہی عوام کا مقدربنے گی۔ پران ندی پر قائم تجاوزات اب بھی موجود ، قدرتی آبی گزر گاہیں بندہیں۔

گزشتہ اور حالیہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے کیلیے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔پران ندی پر میرپورخاص سے روشن آباد تک قائم تجاوزات کو تاحال ختم نہیں کیا جاسکا اور نہ اس پر قائم خستہ حال پلوں کی تعمیر نوکی گئی ہے جسکے باعث اس قدرتی آبی گزرگاہ میں جابجا رکاٹیں ہونے سے پانی کا بہاؤ ممکن نہیں جو اوور فلو ہوکر ایک بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔



یہاں کی عوام پہلے ہی ماضی کے سیلاب اور اس سے ہونیوالی تباہی سے سنبھل نہیں سکے اورآبادگار پانی کی عدم دستیابی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سماجی حلقوں نے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں