نئی فلموں کی تیاری عید پر 4 فلموں کی نمائش متوقع

12سے زائد فلمیں زیر تکمیل ہیں، سنیما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں گے


Pervaiz Mazhar June 12, 2013
12سے زائد فلمیں زیر تکمیل ہیں، سنیما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں نئے سنیماؤں کے قیام کے بعد اب پاکستانی فلموں کی تیاری میں بھی تیزی آتی جارہی ہے۔

کراچی میں12سے زائد فلمیں زیر تکمیل ہیں جو تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں،ان فلموں کی نمائش کے لیے کراچی کے سنیما مالکان نے فلم پروڈیوسرز کو یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو اس سال عید پر ترجیح دیں گے، پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہم نے جو وعدے کیے ہیں اسے ضرور پورا کریں گے،کراچی اور لاہور میں عید پر نئی فلموں کی نمائش کے لیے جن فلموں کی نمائش متوقع ہے ان میں ہمایوں سعید کی فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' جس میں ماہ نور بلوچ، اور عائشہ خان نے کردار ادا کیے ہیں۔



جب کہ آمنہ شیخ کی فلم '' خاموش'' بلال لاشاری کی فلم ''وار'' اور شہزاد رفیق کی فلم '' عشق خدا'' شامل ہیں ان فلموں سے عوام کی بہت سے توقعات وابستہ ہیں،جب کہ شمعون عباسی کی فلم گدھ، تنویر جمال کی فلم '' اب پیامبر نہیں آئیں گے'' بھی مکمل ہے جس کی نمائش بھی جلد کیے جانے کی امید ہے جب کہ عبداﷲ کادوانی بھی اپنی نئی فلم کا آغاز کرنے والے ہیں،فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے پاکستانی فلموں کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |