پروین بوبی نے عمدہ پرفارمنس سے فلموں کو یادگار بنادیا

کرئیر کا آغاز 1973میںفلم ’’چترا‘‘ سے کیا ، وقت کے تمام سپراسٹارز کے ساتھ کام کیا


کرئیر کا آغاز 1973میںفلم ’’چترا‘‘ سے کیا ، وقت کے تمام سپراسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کئی برس فلم انڈسٹری پرراج کرنیوالی بالی وڈکی معروف اداکارہ پروین بوبی بھارت کے شہر جونا گڑھ میں پیدا ہوئیں۔

پروین بابی احمد آباد یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھیں کہ انھیں فلم انڈسٹری میں کام کرنے کاموقع مل گیااورانھوں نے اس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دیاتعلیم کے ساتھ انھوں نے فلم انڈسٹری کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں ۔ پروین بوبی نے کرئیر کا آغاز 1973میںفلم ''چترا'' سے کیا ، وقت کے تمام سپراسٹارز کے ساتھ کام کیا ۔فلم'چترا' میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے ، اگلی فلم 'دھویں کی لکیر'میں اداکاری کے جوہردکھائے مگراس بار بھی فلم ناکام ہوگئی لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ انھوں نے اپنے کیرئیرکی تیسری فلم 'مجبور'میں کام کیاتوقسمت کی دیوی ان پرمہربان ہوگئی اورسلور اسکرین پر چھاگئیں،بالی وڈ ڈائریکٹرزنیکا کہناتھا کہ بھارت کوایک بڑی ہیروئن مل گئی، روین بوبی نے عمدہ پرفارمنس سے فلموں کو یادگار بنادیا۔



فلم 'مجبور'نے اداکارہ پروین بابی کوبے پناہ عزت بخشی۔ 1975 میں بھارتی فلم 'دیوار'ریلیز کامیاب رہی ۔ 'دیوار'کے بعد 'امر اکبر انتھونی' ان کی ایک سپرہٹ فلم رہی انڈین فلم انڈسٹری پر پروین بوبی کے اثرات کا اس سے بڑاثبوت کیا ہوسکتا ہے کہ امریکی جریدے ٹائم نے اپنے سرورق پران کی تصویرشائع کی۔ فلموں سے ریٹائرمنٹ کے بعدتنہائی کی وجہ سے وہ نفسیاتی مریضہ بن گئیں اوراپنے فلیٹ میں اکیلے پن کی حالت میں 2005میں ان کاانتقال ہوا۔اداکارہ پروین بابی نے۔ کالا سونا، بھنور، کالا پتھر، سہاگ،شان کرانتی،نمک حلال،دیش پریمی، اویناش سمیت لاتعدادلازوال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے ان کی بہترین اداکاری پرانھیں متعدد ایوارڈز اوراعزازات بھی ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |