ثابت ہو گیا کہ عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں شاہد خاقان عباسی
عمران خان چور دروازے سے آئے تھے لیکن آج عوام نے انہیں مسترد کر دیا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے،آج بھی ساتھ ہیں جب کہ عمران خان اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔
لاہور میں (ن) لیگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہماری جیت پر سب کہتے تھے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹ حکومت کو پڑتا ہے، لیکن آج کے ضمنی انتخابات نے تمام دعوؤں اور بیانات کو غلط ثابت کردیا اور اللہ کے کرم سے ہمیں تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے اور تحریک انصاف سے دگنے ووٹ حاصل کئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین تھا کہ ضمنی انتخابات میں فتح ہماری ہوگی، کیوں کہ عمران خان چور دروازے سے آئے تھے اور حکومت میں آنے کے بعد عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، جب کہ آج عوام نے عمران خان کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نوازشریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جولائی کے انتخابات میں دھاندلی کا سوال کیا جس کا جواب نہیں دیا گیا، آج بھی حکمران جماعت سارا دن ہمارے نام لے کرجھوٹ بولتی رہی ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، جو دھاندلی جولائی کے الیکشن میں ہوئی تھی وہ آج بھی ہوئی، 40 پولنگ اسٹیشن میں گیا لیکن وہاں کے پریذائیڈنگ آفیسر انچارج نہیں تھے، الیکشن کمیشن جواب دے کہ پولنگ اسٹیشن کا انچارج کون ہوتاہے؟ اگر جواب نہیں تو وہ استعفی دے دیں اور گھر جائیں۔