ایکسپریس ٹی وی کی نئی سیریل ’’عشق نہ کریو کوئی ‘‘ کی دھوم
اتوار کو نشر ہونے والی پہلی قسط نے ہی شائقین کو متوجہ کر لیا
ٹی این آئی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا نیا ڈرامہ سیریل ''عشق نہ کریو کوئی'' پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ''ایکسپریس ٹی وی'' پر شروع ہو گیا۔
نئے ڈرامہ سیریل ''عشق نہ کریو کوئی'' کی پہلی قسط نے آتے ہی دھوم مچادی ہے، ڈرامے کی اداکارہ رباب ہاشمی، نورحسن، فاریہ شیخ، ہاجرہ یامین، مصنف علی معین، ڈائریکٹر عبداللہ بادینی اور پروڈیوسر ذیشان خان نے ڈرامہ نشر ہونے سے پہلے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ محبت، نفرت اوربدلے کی آگ پر مبنی اس ڈرامے میں کئی طرح کے اتار چڑھاؤ ابھی باقی ہیں، ڈرامے کا ٹیزر ہی انتہائی دلچسپ ہے تو ڈرامے کی تمام اقساط میں تجسس آخر تک برقرار رہتا ہے۔
اداکارہ رباب ہاشمی نے کہا کہ ڈرامے میں میرا کردار فریحہ نامی لڑکی کا ہے جو بہت خوبصورت کردار ہے جسے بہت بہترین انداز میں نبھایا گیا ہے، اب تک میں نے جتنے بھی ڈرامے کیے ہیں اس میں اس طرح کا کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا۔
اداکارہ ہاجرہ یامین نے کہا کہ میرے کردار کا نام مریم ہے جو بہت چپ چاپ اور سادھی سی اپنے آپ میں رہنے والی لڑکی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کمزورلڑکی ہے بلکہ مریم ایک بہادر لڑکی ہے۔
اداکار نور حسن نے کہا کہ اس ڈرامے کا ٹیزر بہت خوبصورت ہے، ڈرامے کی کہانی کو گھسیٹا نہیں گیا ہے بلکہ ہر قسط دوسری قسط سے انتہائی مختلف ہے، اداکارہ فاریہ شیخ نے کہا کہ ان کا کردار ان کی اپنی ذاتی زندگی سے ملتا ہواہے۔
مصنف علی معین نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جو محبت کرتا ہے یا محبت کرنا چاہتا ہے یا یہ چاہتا ہے کہ اس سے محبت کی جائے، اسے یہ ڈرامہ ضرور دیکھنا چاہیے۔
ڈاکٹر عبداللہ بادنی نے کہا کہ ہر طرف ہر کوئی محبت میں محرومیوں کا رونا رو رہا ہے، ڈرامے میں فردوس صاحب کا کردار ایسا ہے کہ دیکھنے والوں کو ریلیف ملے گا۔
اس موقع پر مختلف بلاگرز بھی موجود تھے، ڈرامہ کی کاسٹ اور بلاگرز کے درمیان سوال جواب کا سلسلہ بھی رہا، ڈرامے کا مرکزی کردار'' فاریحہ '' نامی لڑکی کا ہے جو انتہائی معصوم، سیدھی سادھی ہوتی ہے اپنے کلاس فیلو فیصل سے محبت کرتی ہے لیکن کبھی اظہار نہیں کرتی اور جب اظہار کرتی ہے تو فیصل اس کی سب کے سامنے تذلیل کردیتا ہے، جس پر فریحہ دلبرداشتہ ہوکر فیصل کو بد دعا دیتی ہے اور ڈرامے کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔
کاسٹ میں صبا فیصل، جاوید شیخ، فاریہ شیخ، نوشابہ جاوید، فردوس جمال اوردیگر شامل ہیں ناظرین ڈرامہ سیریل عشق نہ کریو کوئی ہر اتوار کی رات 9 بجے ایکسپریس ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔