ریلوے کا رواں سال مزید 10مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان

مال گاڑیاں بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی، شیخ رشید آج 2ٹرینوں کاافتتاح کریں گے۔


News Agencies October 15, 2018
مال گاڑیاں بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی، شیخ رشید آج 2ٹرینوں کاافتتاح کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے رواں سال کے آخر تک مزید 10 نئی مسافر ٹرینوں کا آغاز کرے گی۔

وزارت ریلوے کے مطابق رواں سال کے آخر تک مزید 10 نئی مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ حکومت کے100روزہ منصوبے کے تحت وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کیا گیا۔ پاکستان ریلوے مال گاڑیوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 15 کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج (پیر کو) سکھراسٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی213 اپ اور 214 ڈاؤن موئن جو داڑو فاسٹ پسنجر ٹرین اور215اپ ،216 ڈاؤن روہڑی فاسٹ پسنجر ٹرین کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں