سستے گھروں کیلیے راولپنڈی میں جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم پروگرام کے تحت راولپنڈی کے نواح میں نیا شہر بسایا جائے گا۔
وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں جگہ کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعظم کے سستے گھرپروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں اراضی کے انتخاب کیلیے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ مال کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلع راولپنڈی کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔
سستے گھر پروگرام کے تحت راولپنڈی کے نواح میں نیا شہر بسایا جائیگا۔ اس مقصد کیلیے دسمبر تک اراضی کے تعین اورحصول کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔
اس کے علاوہ کچی آبادیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 20 سے زائد کچی آبادیاں ہیں، انتظامیہ نے ان تمام کچی آبادیوں کی تاریخ، ان میں رہائش پذیر خاندانوں کی مکمل تفصیلات طلب کی ہے۔