کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار

کنگنا انڈسٹری میں جاری ’می ٹو‘ مہم پراپنے خیالات کا اظہارروزہی کررہی ہیں


ویب ڈیسک October 15, 2018
کنگنا اس سے قبل کرن جوہرپراقرباپروری کوپروان چڑھانے کا الزام عائد کرچکی ہیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی 'می ٹو' مہم سے متعلق کنگنا رناوت نے ایک بارپھرکرن جوہرکو تنقید کا نشانہ بنالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ انڈسٹری میں جاری 'می ٹو' مہم پر اپنے خیالات کا اظہارروزہی کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے معروف ہدایتکارکرن جوہرکواقربا پروری پر نہیں بلکہ 'می ٹو'مہم سے متعلق کچھ بھی نہ کہنے پرتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ''می ٹو'' مہم کے باعث کینسل ہونے والی بالی ووڈ کی بڑی فلمیں

اداکارہ نے کہا کہ جب بالی ووڈ انڈسٹری اس مشکل وقت سے گزررہی ہے جہاں فنکارایک دوسرے پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا رہے ہیں ایسے وقت میں کرن جوہر سے بڑے ہدایتکاراورشبانہ اعظمی جیسی بڑی اداکارہ کیوں خاموش ہیں اور اس مہم سے متعلق اپنی رائے کا اظہارکیوں نہیں کررہے۔ اداکارہ نے کہا کون جوہرمختلف معاملات پراپنا اظہار خیال کرتے ہیں لیکن وہ اس موقع پر وہ کچھ کیوں نہیں بول رہے اورکیوں خاموش ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا رناوت پر کرن جوہر برس پڑے

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اس سے قبل کرن جوہرپرفلم نگری میں اقرباپروری کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں