لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے لیے تیاریاں شروع

پی سی بی نے بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بحھوادیئے


Muhammad Yousuf Anjum October 15, 2018
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت اس وقت پاکستان کے پاس ہے فوٹو: فائل

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہورہا ہے جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بحھوادیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام رکن ممالک کی تصدیق کی بعد باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت اس وقت پاکستان کے پاس ہے اور حال ہی میں بورڈ سربراہ احسان مانی نے عہدہ سنبھالنے کے پعد پہلی بار اجلاس کو چیئر کیا تھا۔ ان سے پہلے سابق چیئرمین نجم سیٹھی یہ ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔ پاکستان کی دوسالہ مدت اب ختم ہورہی ہے اور رولز کے تحت بنگلہ دیش بورڈ کی اگلی باری ہے۔

لاہور میں شیڈول اجلاس میں بنگلا دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن نئے صدر بن جائیں گے۔ اجلاس میں خطےمیں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اہم ایونٹس کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں