ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری کو روکیں گےاحسن اقبال

ہم نے شیڈوبجٹ تیارکیا ہے،ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے پرفوکس کیا جائے،عبدالرشید گوڈیل


Monitoring Desk June 12, 2013
تمام بڑے طبقوں پرٹیکس لگانا چاہیے،اسد عمرکی ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ میں جوکوئی بھی اچھی تجاویزدے گا، اس کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، اگرچہ خزانہ خالی ہے لیکن ہماری نیت کاخزانہ بھرا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جائے، ایم کیو ایم کی طرف سے شیڈوبجٹ کا خیرمقدم کرتاہوں، یہ روایت بہت پہلے ہی ڈال دینی چاہیے تھی، ٹیکس چوری کو روکنے کا طریقہ صرف ٹیکنالوجی ہے اور ہم اس سلسلے میں اقدامات کررہے ہیں کہ ٹیکس چوری کوروکا جاسکے۔



انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں لائن لاسسز کی شرح دنیا میں اوسط سے تین گنا زیادہ ہے، فیصل آباد میں ہونے والاپولیس کا لاٹھی چارج بہت غیر مناسب تھا ایسا نہیںہونا چاہئے پولیس نے بہت برے طریقے سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ ہم نے شیڈوبجٹ پیش کیا ہے جس کو ہماری بہت اچھی ٹیم نے فائنل کیا ہے، حکومت کے لیے کچھ تجاویز ہیں ان کو دیکھناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں