سعد رفیق کی 24 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری سے روک دیا


ویب ڈیسک October 15, 2018
لاہورہائی کورٹ نے سعد رفیق کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی 5 ،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب میں پیراگون سٹی سےمتعلق انکوائری چل رہی ہے اور ان کے موکل نیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، نیب نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا ہے، نیب لوگوں کو انکوائری کے لیے بلاتا ہے اور گرفتار کر لیتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے ان کے موکلوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے۔

لاہورہائی کورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی 5 ، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 24 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں