قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار

سپریم کورٹ نے منشا بم کوگرفتاری سمیت تمام اراضی واگزارکرانے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک October 15, 2018
منشاء بم پراوورسیزپاکستانیوں کی زمین پرقبضہ کرنے کا الزام ہے : فوٹو: فائل

پولیس نے قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم آج صبح گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم منشا بم کو لاہور منتقل کرے گی۔

سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد منشا بم کا کہنا تھا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا منشا بم کی گرفتاری اور تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم

واضح رہے کہ منشاء بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پر سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لیے کیس کی سماعت کی تھی اورگرفتاری سمیت تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |