امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

پولیس کے دستوں نے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی


ویب ڈیسک October 15, 2018
پولیس کے دستوں نے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی فوٹو:فائل

امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا ہے جب کہ محمد طاہر نے چارج چھوڑ دیا ہے۔

پولیس کے دستوں نے نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ میری تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جس پر چارج سنبھال رہا ہوں۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14 ویں کامن سے ہے اور وہ 2013 میں سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

حکومت نے 9 اکتوبر کو ضمنی الیکشن سے قبل محمد طاہر کو ہٹاکر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تبادلوں و تقرریوں پر پابندی کے باعث حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔

مختلف حلقوں کی جانب سے طاہر خان کے تبادلے پر حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ انہیں صرف ایک ماہ قبل ہی آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں