شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے اربوں روپے کا لین دین

کراچی کے اقبال انصاری کا انتقال2014 میں ہوا جس کے بعد اس کے 4 بینک اکاؤنٹس کھولے گئے


ویب ڈیسک October 15, 2018
اقبال انصاری کے نام پر سمٹ اور سندھ بینک سمیت 3 بینکوں میں 4 اکاؤنٹس کھولے گئے۔ :فوٹو:فائل

مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے 4 ارب روپ کی لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فالودہ بیچنے والے، رکشے والے اور سرکاری ڈرائیور کے بعد اب دنیا فانی سے کوچ کرجانے والے شخص کے نام پر کھلے 4 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فالودہ بیچنے والا ارب پتی بن گیا

شادمان ٹاؤن کا رہائشی محمد اقبال انصاری 9 مئی 2014 کو کراچی شہید ملت روڈ پر واقع ایک اسپتال میں انتقال کرگیا تھا، اور اس کی تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی تھی۔ اقبال انصاری کی موت کے بعد اس کے نام سے سمٹ اور سندھ بینک سمیت 3 بینکوں میں 4 اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 4 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ کی ٹرانزیکشنز

سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کے لئے مرحوم کو طلبی نوٹس بھیجا تو انکشاف ہوا کہ اقبال انصاری کو فوت ہوئے تقریباً ساڑھے 4 سال ہوگئے ہیں اور تمام بینک اکاؤنٹس اس کے مرنے کے بعد ہی کھلے اور اربوں روپے کا لین دین ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں