کراچی میں شدید گرمی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 15, 2018
آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور آئندہ دو روز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چند روزسے شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید پریشان ہیں جب کہ چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے آج بھی شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا اور دن بھر سمندری ہوائیں بند رہیں، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال پید نہیں ہوئی، تاہم صبح سے بند سمندری ہوائیں شام کے بعد بحال ہوگئیں اور ہوا کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب ایک ہائی پریشر موجود ہے جو شہر کے موسم پر بری طرح اثرانداز ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے آئندہ 2 روز کے دوران بھی شہر میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں