اکشے اور کترینہ کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار کر رہے ہیں


ویب ڈیسک October 15, 2018
اکشے نے طویل مصروفیات کی وجہ سے فلم کیلیے وقت نہیں دیا،ہدایت کار ویپل شاہ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور باربی ڈول کترینہ کیف کی مشہور فلم ''نمستے لندن'' کے بعد فلم کا دوسرا سیکوئل ''نمستے انگلینڈ'' نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار ویپل شاہ نے فلم ''نمستے لندن'' کے دوسرے سیکوئل ''نمستے انگلینڈ'' میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کے کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ فلم کے مرکزی کردار کے لئے کترینہ سے بات چیت کی گئی جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ کردار خالص دیسی لڑکی کا ہے جس کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ لوگ مجھے اس کردار کے طور پر قبول نہ کریں۔

ہدایت کار نے مزید بتایا کہ اکشے کو فلم کے سیکوئل کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ طویل مصروفیات کے باعث ابھی اُن کے پاس اس فلم کے لئے وقت نہیں اس لئے انہوں نے اس سیکوئل کے لئے دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ۔

واضح رہے کہ فلم 'نمستے انگلینڈ' میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار کر رہے ہیں جب کہ فلم 18 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔