مولانا فضل الرحمان حادثے میں بال بال بچ گئے 7 افراد زخمی

انڈس ہائی وے پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں شامل گاڑی بس سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی


ویب ڈیسک October 15, 2018
مولانا فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد جارہے تھے (فوٹو: فائل)

مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا خوش قسمتی سے سربراہ جے یو آئی بال بال بچ گئے تاہم 3 پولیس اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد آرہے تھے کہ کرک تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر قافلے میں شامل پولیس گاڑی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمن کی تیز رفتار گاڑی بھی حادثے کی شکار گاڑیوں سے ٹکرائی اور اس دوران وہ بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔

مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمن بحفاظت اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔