سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈر پر دونوں اداکاروں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی


ویب ڈیسک October 15, 2018
میزیاد بارڈر پر دونوں اداکاروں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فراہم کی گئی،فوٹو:فائل

UNITED NATIONS: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سیکیورٹی فراہم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم 'بھارت' چھوڑ جانے کے بعد اُن کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم 'بھارت' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم''بھارت'' کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بھارت ' میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔