کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق 5 زخمی

لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں گینگ وار کے افراد نے فائرنگ کرکے محمدعرفان اور ان کی بیٹی کو شدید زخمی کردیا


ویب ڈیسک June 12, 2013
لانڈھی نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے ذیشان عرف فنٹر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے. فوٹو: فائل

MOHALI: شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے ذیشان عرف فنٹر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جرائم پیشہ تھا اور اس کے خلاف کئی مقدمات درج تھے، اس لئے قتل کی واردات دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، گزری میں پنجاب چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت شمس الحق کے نام سے ہوئی ہے اور اسے بےہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ناتھا خان بس اسٹاپ کے قریب ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں بدامنی کا راج جاری ہے اس دوران آگرہ تاج کالونی میں جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کرکے محمد عرفان اور ان کی بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔