یوپی کی حکومت کا ’’الہٰ آباد‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’پریاگ راج‘‘ رکھنے کا فیصلہ
مغل بادشاہ اکبر نے 1575ء میں اس شہر کو ’’الہ آباد‘‘ کا نام دیا تھا
بھارت نے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے ''پریاگ راج'' رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیرا علیٰ یوگی ادتیا ناتھ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ''الہ آباد'' کا نام تبدل کرکے ''پریاگ راج'' رکھ دیا جائے تاہم اس معاملے پر اتفاق رائے کی صورت میں جنوری سے پہلے اس شہر کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کی شدید مخالفت کی ہے۔
واضح رہے کہ مغل بادشاہ اکبر نے 1575ء میں اس شہرکو الہٰ آباد کا نام دیا تھا۔