
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی کی سڑک پر گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس میں ایک شہری عبدالجبار زخمی ہوگیا۔ شہری نے بتایا ہے کہ وہ پی آئی ڈی کی سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسے پیچھے سے کسی گاڑی نے ٹکر ماری، واقعے کے بعد رش لگ گیا اسی دوران کسی نے خاتون کو الزبتھ کے نام سے پکارا، اسی رش کے دوران معلوم ہوا کہ ڈرائیور امریکی خاتون ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ جس گاڑی سے حادثہ ہوا اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار کو معمولی زخم آئے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کے بیان کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔
واقعے پر متعلقہ سول لائن تھانے میں زخمی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تیز رفتاری اور ٹریفک حادثے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، اپنی درخواست میں شہری نے قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔