کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سول لائن تھانے میں مقدمہ درج


ویب ڈیسک October 16, 2018
تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر امریکی خاتون ڈرائیور کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج (فوٹو: اسکرین گریب)

پی آئی ڈی سی چوک کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی کی سڑک پر گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس میں ایک شہری عبدالجبار زخمی ہوگیا۔ شہری نے بتایا ہے کہ وہ پی آئی ڈی کی سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسے پیچھے سے کسی گاڑی نے ٹکر ماری، واقعے کے بعد رش لگ گیا اسی دوران کسی نے خاتون کو الزبتھ کے نام سے پکارا، اسی رش کے دوران معلوم ہوا کہ ڈرائیور امریکی خاتون ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ جس گاڑی سے حادثہ ہوا اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار کو معمولی زخم آئے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کے بیان کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔

واقعے پر متعلقہ سول لائن تھانے میں زخمی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تیز رفتاری اور ٹریفک حادثے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، اپنی درخواست میں شہری نے قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔