زینب کے قاتل عمران کو کل پھانسی آج اہل خانہ سے آخری ملاقات

ملاقات کیلیے 50 سے زائد افراد نہ لانے کی ہدایت،میت صبح ساڑھے 5بجے ورثا کودی جائیگی


Numainda Express October 16, 2018
عدالت نے 17 فروری کو مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنائی تھی فوٹو: فائل

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو کل بدھ کوعلی الصبح پھانسی دی جائے گی جبکہ اہل خانہ سے آج دن 12 بجے آخری ملاقات کروائی جائے گی۔

جیل حکام نے کہا ہے کہ آخری ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور 50 سے زائد افراد نہ آئیں، پھانسی کے بعدمیت صبح ساڑھے5 بجے ورثاکے حوالے کی جائے گی۔

دریں اثناء صباح نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست پر ہوم سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج ) منگل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ پیر کو درخواست پر جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔

زینب کے والد حاجی امین انصاری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون میں سرعام پھانسی دینے کی گنجائش موجود ہے،عمران علی کو سرعام پھانسی دینے سے ایسے مجرمانہ فعل دوبارہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |