پنجاب خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق صوبے بھرمیں تعداد 153 ہو گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے 208 نئے مریض لائے گئے،محکمہ صحت پنجاب

بہاولپور اور بہاولنگر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ گئے فوٹو: آن لائن

پنجاب میں مزید 2 ننھے پھول خسرہ کے باعث مرجھا گئے جبکہ صوبے میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور اور بہاولنگر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کے باعث دم توڑ گئے جبکہ صوبےمیں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 153 ہو گئی ، محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے 208 نئے مریض لائے گئے جن میں سے 49 کو لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا،جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں خسرہ کےمریضوں کی تعداد 70 ہزار 254 ہوگئی جبکہ لاہور میں 5 ہزار 88 بچے خسرہ کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے لاہورہائی کورٹ نےگزشتہ روزاپنے حکم میں کہا تھا کہ خسرہ سےاب کوئی بچہ ہلاک ہوا تو وزیراعلیٰ تک جو بھی ذمہ دارہوگا اس کےخلاف کارروائی کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story