ایسٹ بے ایکسپریس وے ڈیوٹی فری مشینری منگوانے پرغور

گوادرپورٹ اتھارٹی کاایف بی آرکوخط،عارضی استثنیٰ مانگا،فیصلہ جلدمتوقع


Irshad Ansari October 16, 2018
گوادرپورٹ اتھارٹی کاایف بی آرکوخط،عارضی استثنیٰ مانگا،فیصلہ جلدمتوقع فوٹو:فائل

MUNICH: گوادرپورٹ اتھارٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت گوادرپورٹ کونیشنل ہائی ویزنیٹ ورک سے ملانے کے منصوبے''ایسٹ بے ایکسپریس وے''کی تعمیرکیلئے عارضی بنیادوں پرڈیوٹی فری مشینری وکشتیاں منگوانے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق گوادرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایف بی آرکوخط لکھا گیا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے قومی مفادکااہم ترین منصوبہ ہے جوبندرگاہ کو مکمل طورپرآپریشنل بنانے کیلئے اسے نیشنل ہائی ویز نیٹ ورک سے ملانے کے ساتھ ساتھ گوادرسٹی کیلئے بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

اس کے علاوہ اس منصوبے کوسی پیک میں شامل گوادرسے متعلق منصوبوں میں ترجیحی حیثیت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں