فیصل آباد میں بجلی کے ستائے افراد پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے عمران خان

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،عمران خان


ویب ڈیسک June 12, 2013
شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کےخلاف مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال اور گھروں میں گھس کر پولیس تشددناقابل قبول ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے حکومت ان پر طاقت کا استعمال کررہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کو اپنے مسائل حل کرنے کے لئے منتخب کیا تھا نا کہ ان پر طاقت کے استعمال اور مسائل میں اضافے کے لئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں