خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو اس کی قیمت بھی چکانی پڑے گی سیف علی خان

ایسا ماحول بالکل پسند نہیں جہاں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو، سیف علی خان


ویب ڈیسک October 16, 2018
آج بھی مجھے وہ واقعہ سوچ کر غصہ آجاتاہے، سیف علی خان، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی ''می ٹو''کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران 25 سال قبل خود پر بیتی ہوئی دکھ بھری کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے انہیں بھی ماضی میں ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا اس واقعے کو یاد کرکے آج بھی مجھے شدید غصہ آجاتا ہے۔ دوسروں کا درد سمجھنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ مجھے کس نے ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ آج یہ اتنا اہم نہیں ہے۔

سیف علی خان نے ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں وہ انصاف چاہتے ہیں، چھوٹے نواب نے خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

فلم ''ہمشکل''کی شوٹنگ کے دوران بپاشاباسو اورایشاگپتا نے ہدایت کار ساجد خان پرالزام لگایا تھا کہ ساجد خان نے ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا تھا اس حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد میرے سامنے ایسا کچھ ہوا ہو کیونکہ اگر میرے سامنے ایسا کچھ ہوتا تو میں اس کی اجازت کبھی نہیں دیتا۔ مجھے ایسا ماحول بالکل پسند نہیں جہاں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو اس کے ساتھ ہی سیف علی خان نے ان تمام لوگوں کے ساتھ کام نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جو جنسی ہراسانی کے الزام میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |