آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی گرفتار ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2018
شہباز شریف کو 5 اکتوبر کو نیب نے حراست میں لیا تھا فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔






ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نیب نے شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف سے مزید تفتیش کی جانی ہے اس لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔ شہباز شریف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی استدعا کی کہ شہباز شریف پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ شہباز شریف نے فاضل جج سے مکالمے کے دوران کہا کہ 3 روز تک میرے پاس تفتیش کے لیے کوئی افسر نہیں آیا۔ عدالت نے شہباز شریف کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اگلے روز انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نجم الحسن نے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کیا تھا۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |