
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں سالم کے قریب گجرات روڈ پر مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور شامل ہے۔
پولیس کے مطابق 3 طالبات شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔