حکومت بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کرے گی نواز شریف

بلوچستان میں امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک June 12, 2013
بلوچستان میں امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لیے مکمل تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نوازشریف سے بی این پی مینگل کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پروزیراعظم نےکہا کہ بی این پی مینگل قومی دھارے کی سیاست میں اپنا موثر کردارادا کرے، مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائض کیا اور یہ فیصلہ ملک اوربلوچستان کے مفاد میں کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن یہ سیاسی قوتوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،وفد نے سردار اختر مینگل کا پیغام وزیر اعظم کو پہنچایا اور لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں