مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے سپاہی نے خود کشی کرلی

19 سالہ سپاہی بہادر تھاپہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعینات تھا


ویب ڈیسک October 16, 2018
نامعلوم افراد کے حملے میں دوبھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی نے خود کوگولی مارکرخودکشی کرلی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے 19 سالہ سپاہی بہادرتھاپہ نے اپنی سروس رائفل کے ذریعے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں

دوسری جانب بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہورہا ہے لیکن سہولتوں کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں