چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

244 رنز کے تعاقب میں 51 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

ایڈم ووگس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ نے نقصان پر 243 رنز بنائے، ایڈم ووگس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 71 رنز بنائے جبکہ کپتان جارج بیلے 91 گیندوں میں 55 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن 5، میتھیو ویڈ 29، مچل مارش 22، جیمس فالکنر 6 اور مچل جانسن 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین مویکسویل 29 اور کلنٹ میکے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل میک کلینیگن نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیتھن میکولم نے 2 اور کین ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

244 رنز کے تعاقب میں 51 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا، کئی گھنٹوں کے بعد بھی بارش نہیں رکی جس کے باعث میچ کو بنا کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔
Load Next Story