ممبئی عمارت گرنے کے واقعے میں سنجے دت کے وکیل کی ماں بیوی اور بیٹا بھی جاں بحق
سنجے دت کے وکیل رضوان مرچنٹ کاجاں بحق ہونے والابیٹا مسلسل 2 دن تک ملبےکے نیچےسے فون پر اپنے والدسے نکالنےکیلئے کہتارہا
عمار ت گرنے کے واقعے میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے وکیل رضوان مرچنٹ کے خاندان کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رضوان مرچنٹ کا 13 سالہ بیٹا فراز بھی شامل ہے جو کہ پیر کی شام الطاف مینشن نامی بلڈنگ گرنے کے بعد سے منگل تک اپنے والد سے فون پر رابطے میں تھا اور انہیں مسلسل بتا رہا تھا کہ وہ ملبے کے نیچے دبا ہوا ہےاوراسے وہاں سے نکالا جائے، حادثے میں اپنی بیوی آصفہ اور ماں طاہرہ کو کھونے والے رضوان مرچنٹ مسلسل اپنے بیٹے فراز کو یقین دلاتے رہے کہ وہ اسے نکال لیں گے مگر اچانک منگل کی دوپہر اس کا فون بند ہو گیا اور امدادی کارروائیوں کے بعد اس کی لاش ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی ، امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے رضوان مرچنٹ کے دو پالتو طوطوں کو زندہ نکال لیا گیا۔
حادثے کے بعد سنجے دت کی بیٹی منیاتا دت ، مقامی وکلااور لوگوں کی بڑی تعداد نے رضوان مرچنٹ کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے خاندان کے 3 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ رضوان مرچنٹ کا شمار بھارت کے نامور وکلا ميں ہوتا ہے اور وہ 1993 ممبئی بم دھماکے کیس میں منا بھائی یعنی سنجے دت کی وکالت کر چکے ہیں۔