منی لانڈرنگ کیس آصف زرداری کی کمرہ عدالت میں حسین لوائی سے ملاقات

فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


ویب ڈیسک October 16, 2018
فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی حسین لوائی سے ملاقات ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں صاحبزادے ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔

جیل حکام نے حسین لوائی کو بھی عدالت میں پیش کیا، آصف علی زرداری نے کمرہ عدالت میں حسین لوائی سے ملاقات بھی کی۔ فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ ادھر سندھ ہائی کورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر کیس کے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے 35 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں