بجٹ میں عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ

بینظی انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے پرہمارے اراکین اسمبلی نےآواز اٹھائی ہم اس حوالےسےعوامی دباؤ بھی ڈالیں گے،خورشید شاہ


ویب ڈیسک June 12, 2013
بجٹ میں 5 فیصد بھی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے ملک کا تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا۔، خورشید شاہ فوٹو: آن لائن/فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو کسی طرح کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس سے ملک کے 19 کروڑ عوام میں سخت مایوسی پھیلی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں 5 فیصد بھی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے ملک کا تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا گیا جس سے ہر شخص نہ صرف متاثر ہوگا بلکہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر ہمارے اراکین اسمبلی نے آواز اٹھائی ہے اور ہم مسلم لیگ (ن) پر سیاسی اور عوامی دباؤ ڈالیں گے کہ پروگرام کا نام تبدیل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |