جاپان میں دنیا کا معمر ترین شخص 116 برس کی عمرمیں انتقال کرگیا

جرومن کیمورا 19 اپریل 1897 میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر میں شعبہ ڈاک سے منسلک رہے


ویب ڈیسک June 12, 2013
گزشتہ سال دسمبر میں جرومن کیمورا کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے طویل عمر کے شخص کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا معمر ترین شخص کا خطاب پانے والا جاپانی شہری 116 برس کی عمر میں انتقال کرگیا۔

جاپان کی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جرومن کیمورا بدھ کو جاپان کے شہر کیوٹو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے، گزشتہ سال دسمبر میں جرومن کیمورا کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے طویل عمر کے شخص کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جرومن کیمورا کے 7 بچے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے خاندان کی 4 نسلیں دیکھیں۔

جرومن کیمورا 19 اپریل 1897 میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر میں شعبہ ڈاک سے منسلک رہے جس کے بعد 90 سال کی عمر تک انہوں نے اپنے بیٹے کا کھیتی باڑی میں ہاتھ بٹایا، جرومن کیمورا کی 116ویں سالگرہ پر جاپان کے وزیراعظم نے انہیں ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی مبارکباد بھی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |