جنگی طیارے تکنیکی غلطی کی وجہ سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے بھارتی فضائیہ

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے تحت جنگی طیارے ایک دوسرے کی سرحدی حدود میں 10 کلو میٹر اندر بھی داخل نہیں ہو سکتے


AFP June 12, 2013
منگل کے روز طیارے پاک بھارت سرحد پر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے ،ترجمان بھارتی فضائیہ ،فوٹو: ایکسپریس

بھارت نے گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے تکنیکی غلطی قرار دے دیا۔

بھارتی فضائیہ کی ترجمان پریا جوشی نے کہا کہ منگل کے روز طیارے پاک بھارت سرحد پر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے اور اسی دوران تکنیکی غلطی کی وجہ سے پاکستان کی سرحد کے اندر داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی سرحدی علاقے میں 2 بھارتی جنگی طیارے 3 ناٹیکل میل تک اندر گھس آئے تھے اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے رابطہ کرنے پر طیاروں کے پائلٹس نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پاک فضائیہ کو اطلاع دی، پاکستانی شاہینوں کے پہنچنے سے قبل ہی بھارتی طیارے سرحد پارکرچکے تھے دوسری جانب وزارت خارجہ نے بھی بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن سے سخت احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے جنگی طیارے ایک دوسرے کی سرحدی حدود میں 10 کلو میٹر اندر بھی داخل نہیں ہو سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں