شیخ رشید نے دو نئی مسافر ٹرینوں کا افتتاح کردیا
موئن جو دڑو ٹرین سکھر سے کوٹری اور روہی ٹرین سکھر سے خانپور تک چلے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو نئی مسافر ٹرینوں کا افتتاح کردیا۔
شیخ رشید نے سکھر ریلوے اسٹیشن پر موئن جو دڑو فاسٹ پسنجر ٹرین اور روہی پسنجر ٹرین کا افتتاح کیا۔ 213 اپ اور 214 ڈاؤن موئن جو دڑو فاسٹ پسنجر ٹرین سکھر سے کوٹری اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔ 215 اپ اور 216 ڈاؤن روہی پسنجر ٹرین سکھر سے پنجاب کے علاقے خانپور تک چلے گی۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں مال بردار ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان ریلوے کا سی پیک میں اہم کردار ہوگا، ایم ایل ٹو پر چین سے بات کروں گا، سو روزہ پلان میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جتنی غربت سکھر میں دیکھی کہیں نہیں دیکھی، بڑے لوگوں کے جیل جانے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی، سندھ کے لوگوں کے لئے جلد مزید ٹرینیں چلائیں گے، کراچی سے حیدرآباد تک بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔