برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے تن سازی میں ملک کا نام روشن کردیا

بیرون ملک رہ کر وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے، راحت علی شاہ

خواہش ہے کہ ورلڈ چیمپئن بنوں، راحت علی شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا

DORTMUND:
برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان راحت علی شاہ نے برطانیہ میں تن سازی کی چیمپئن شپ جیت کر پہلے ایشین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 14 اکتوبرکو نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔




ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے راحت علی شاہ کا کہنا تھا کہ برٹش چیمپئن شپ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے ، بیرون ملک رہ کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آرنلڈ کلاسک مقابلوں میں چھٹی پوزیشن پاکر دنیا بھر میں ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں براہ راست شرکت کرنے کا اہل ہوگیا ہوں، خواہش ہے کہ ورلڈ چیمپئن بنوں۔
Load Next Story