برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے تن سازی میں ملک کا نام روشن کردیا

بیرون ملک رہ کر وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے، راحت علی شاہ


Muhammad Yousuf Anjum October 16, 2018
خواہش ہے کہ ورلڈ چیمپئن بنوں، راحت علی شاہ - فوٹو: سوشل میڈیا

DORTMUND: برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان راحت علی شاہ نے برطانیہ میں تن سازی کی چیمپئن شپ جیت کر پہلے ایشین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 14 اکتوبرکو نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ شاہ نے دو ہفتے پہلے اسپین میں منعقدہ آرنلڈ ورلڈ کلاسک مقابلوں کی ماسٹرز مینز فزیک کیٹگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی، ان مقابلوں میں 25 تن سازوں نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے راحت علی شاہ کا کہنا تھا کہ برٹش چیمپئن شپ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے ، بیرون ملک رہ کر اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے جذبات الفاظ بیان میں نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آرنلڈ کلاسک مقابلوں میں چھٹی پوزیشن پاکر دنیا بھر میں ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں براہ راست شرکت کرنے کا اہل ہوگیا ہوں، خواہش ہے کہ ورلڈ چیمپئن بنوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں