کراچی سرکلر ریلوے سمیت 681ارب کے 45 منصوبے منظور
ریڈیو پاکستان میں نئے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر کی تنصیب شامل، 29 ارب کے چارمنصوبے موخر
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک)نے246.6ارب روپے مالیت کے نظر ثانی شُدہ کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ سمیت681.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے 45 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔
ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آبادمیںہوا،جس میں مجموعی طور پر710ارب روپے مالیت کے پچاس ترقیاتی منصوبے منظوری کیلیے پیش کیے گئے جن میںسے دیامیربھا شاڈیم کے حوالے سے 3.8 ارب روپے مالیت کاایک منصوبہ واپس لیاگیاجبکہ 28.9 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے موخرکردیے گئے ہیںجن میںآزادجمو وکشمیرمیںروڈ انفراء سٹرکچرکی تعمیرنووبحالی ، 141کلو میٹر طویل این اے 45 سڑک کی تعمیر ،لاہور تالالہ موسٰی سیکشن کی تعمیراورڈیک نالہ شامل ہیں ۔
ایکنک کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیرمیں دومیڈیکل کالج قائم کرنیکی منظوری دیدی گئی جن میںایک میر پوراوردوسرامظفر آباد میں قائم کیاجائیگا۔اسکے علاوہ ریڈیو پاکستان کے پرانے میڈیم ویوز ٹرانسمیٹر کی جگہ نئے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرکی تنصیب کی بھی منظوری دی گئی جس پرایک ارب ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔ اس منصوبے کیلئے جاپان فنڈز فراہم کریگا۔