آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے سڑک کو ایک ماہ میں کھولنے کا حکم

خود دیکھنا چاہتا ہوں سڑک آمد رفت کیلئے کھولی ہے یا نہیں،چیف جسٹس


ویب ڈیسک October 16, 2018
خود دیکھنا چاہتا ہوں سڑک آمد رفت کیلئے کھولی ہے یا نہیں،چیف جسٹس ،فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں واقع آئی ایس آئی ہیڈآفس کے سامنے آبپارہ روڈ ایک ماہ میں کھولنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے آبپارہ روڈ کی بندش سے متعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایک ماہ میں آبپارہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سڑک کو کھولنے کے لیے آئی ایس آئی کو 4 ہفتوں کی مہلت دی جارہی ہے، مقررہ وقت میں آبپارہ روڈ کو ایک ماہ میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 4 ہفتوں میں سڑک کو آمد رفت کے لیے کھولنے کے اقدامات کیے جائیں مزید وقت نہیں دیا جائے گا، میں خود دیکھنا چاہتا ہوں سڑک آمد رفت کے لیے کھولی ہے یا نہیں، نقل و حرکت کی آزادی کا بڑا احترام ہے، بھارت میں آمد ورفت کے لیے گاندھی کا مجسمہ سڑک سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں