ایگل اسکواڈ کا قیام بڑی سوچ کی عکاسی ہے جام کمال

ایگل فورس کے دستے سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک October 16, 2018
ایگل اسکواڈ کے 200 جوانوں کو پاک فوج کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی ہے (فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ایگل اسکواڈ کا قیام بڑی سوچ کی عکاسی ہے ایگل فورس کے دستے سے امن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بلوچستان حکومت کے زیر اہتمام ایگل اسکواڈ کے دوسرے کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے خصوصی تربیت کا مظاہرہ کیا۔



پاس آؤٹ ہونے والے ایگل اسکواڈ کے 200 جوانوں کو 10 ہفتے میں انسداد دہشت گردی، اسٹریٹ کرائمز اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی بھی تربیت دی گئی جب کہ تمام نوجوانوں کو پاک فوج کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی۔



تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ کا قیام بڑی سوچ کی عکاسی ہے کیوں کہ ایگل فورس دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کررہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایگل فورس کے دستے سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں