
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ اب ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116 اہل کاروں کو بھی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔