حکومت بجلی مہنگی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے مفتاح اسماعیل
وزیراطلاعات صرف سیاست کے لیے گزشتہ حکومت پرکیچڑاچھال رہے ہیں، سابق وزیر خزانہ
ABBOTTABAD:
مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) پر ڈیڑھ روپے فی یونٹ بجلی چوری کا جھوٹا الزام لگایا۔
ایکسپریس سے گفتگومیں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گزشتہ حکومت بجلی چوری کررہی تھی تو تحریک انصاف نے اس چوری کو روک کر بجلی کی قیمت کم کیوں نہیں کی؟، حکومت توانائی منصوبوں کے آڈٹ کاشوق ضرور پوراکرے، ن لیگ دورکے لگائے گئے منصوبوں سے ہی ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہوا۔
مفتاح اسماعیل کاکہنا تھاحکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے، فواد چوہدری اور ان کی حکومت بھی اصل صورتحال سے واقف ہے، وزیراطلاعات صرف سیاست کے لیے گزشتہ حکومت پرکیچڑاچھال رہے ہیں۔