روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا

انٹربینک ریٹ133 روپے85 پیسے اوپر،اوپن مارکیٹ میں20پیسے بڑھ کر133 روپے50 پیسے پر پہنچ گیا

پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی2ماہ میں دونوں زرمبادلہ مارکیٹوں میں روپے کی 7.90 تا 9.15 فیصد تنزلی ریکارڈ۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
امریکی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید60 پیسے کے اضافے سے133 روپے85 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید60 پیسے کے اضافے سے133 روپے85 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی مجموعی طور پر 7.90 فیصد تا 9.15 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 17 اگست 2018 کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 124 روپے 4 پیسے تھی جومنگل 17 اکتوبرکو بڑھ کر 133 روپے 85 پیسے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو زرمبادلہ کے ذخائر4سال کے کم ترین 8.3 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آنے سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے مسائل درپیش ہیں۔

 
Load Next Story