پاکستان کی 62 فیصد آبادی خون کی کمی کا شکار 4 میں سے 3 افراد اینیمیا بیماری میں مبتلا

کمزوری، سانس پھولنا، چڑ چڑا پن، آنکھوں میں اندھیرا چھانا، بلڈ پریشر کم ہونا خون کی کمی کی علامات ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی


Tufail Ahmed October 17, 2018
خون کی کمی کا شکار 90 فیصد افراد کے جسم میں فولاد کی کمی سے خون بننا رک جاتا ہے، گوشت کھانا چاہیے۔ فوٹو: فائل

پاکستان دنیا کے ان 5 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں 62 فیصد آبادی خون کی کمی (اینیمیا)کا شکار ہے جب کہ ہر 4 میں سے 3 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔

یونیسف اور دیگر کے اشتراک سے کیے جانے والے سروے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان میں 62 فیصد خواتین خون کی شدیدکمی کا شکار ہیں خون کی کمی اور دوران زچگی کی وجہ سے ایک لاکھ خواتین میں سے 178جاں بحق ہورہی ہیں ،ایک سال کے ایک ہزار میں سے 78 جبکہ 5سال عمر کے ایک ہزار میں سے 98 بچے مرجاتے ہیں۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں میں ہر 4میں 3 افراد خون کی کمی کا شکار ہیں، جس میں 80 فیصد بچے خواتین شامل ہیں، خون میںکمی کی شرح شہری کے مقابلے میں دیہی آبادی میں بہت زیادہ ہے ،خون کی کمی کی بنیادی وجہ غذائی قلت ہے جبکہ بچوں میں آلودہ پانی کے استعمال سے آنتوں میں کیٹرے ہو جاتے ہیں جوخون کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کمزوری، سانس پھولنا، چڑ چڑا پن، آنکھوں میں اندھیرا چھانا، بلڈ پریشرکم ہونا خون کی کمی کی علامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں