دست درازی کا الزام بھارتی کوچ کی خودکشی

بھارت کی اسپورٹس اتھارٹی سے وابستہ 59 سالہ کوچ کی لاش بنگلور کے ایک ہوٹل کے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

بھارت کی اسپورٹس اتھارٹی سے وابستہ 59 سالہ کوچ کی لاش بنگلور کے ایک ہوٹل کے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارتی کبڈی کوچ رودراپا ہوسامانی نے ٹریننگ سینٹر میں کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزامات پر خودکشی کرلی۔

بھارت کی اسپورٹس اتھارٹی سے وابستہ 59 سالہ کوچ کی لاش بنگلور کے ایک ہوٹل کے کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کے مطابق وہ 13 اکتوبر کو ہوٹل میں داخل ہوئے اور پھر باہر نہیں نکلے جس پر اسٹاف نے پولیس کو مطلع کیا، جس نے دروازہ توڑا تو اندر کوچ کی لاش لٹک رہی تھی۔


واضح رہے کہ لڑکی سے دست درازی کا مبینہ واقعہ 9 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

 
Load Next Story